9.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ایس ایس جی سی کو 8 سے 10 ارب روپے خسارہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایس ایس جی سی میں مالی خسارے اور گیس ضائع ہونے کا معاملے میں اہم انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک سال منافع دکھانے والی ایس ایس جی سی کو دوبارہ اربوں روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایس ایس جی سی کو 2020-21 میں 1ارب 90 کروڑ منافع ہوا تھا۔

صرف ایک سال میں ایس ایس جی سی 8 سے 10 ارب روپے خسارہ پر پہنچ گئی۔

- Advertisement -

کمپنی فنا نشل رپورٹ کے مطابق 22-2021 کےابتدائی 9 ماہ میں5 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوگیا، 9 ماہ میں یو ایف جی بھی 2 فیصد اضافے سے 19 فیصد کی بلند ترین شرح پر رہی۔

مالی خسارے اور گیس ضائع ہونے سے 22-2021 کا خسارہ 8 سے 10 ارب رہنےکا امکان ہے۔ کمپنی کو 2017 میں اوگرا کی جانب سے 36 ارب کا جرمانہ کیا تھا جو3اقساط میں دیا گیا تھا۔

سال 2020-21 میں جرمانہ ادا کرنے کے بعد کمپنی کا پونے 2ارب کا منافع دکھایا گیا تھا۔ منافع کے ایک سال بعد ہی 12 ارب کے جرمانے کی رقم نہ ہونے کےباوجود ریکارڈخسارہ سامنےآیا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں