10.1 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 9 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو مختلف آپریشن میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ٹانک میں انٹیلی بیسڈ آپریشن میں 2 مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دونوں دہشت گردوں کی شناخت رحمت اللہ عرف بدر منصور اور امجد عرف بابری کے نام سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار، دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 29 سالہ جوان شاہ زیب اسلم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں