23.8 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

کویت: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں‌ پر غیر ملکیوں‌ کو بے دخل کرنے کی سفارش

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: حکومت نے ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے والے غیر ملکیوں کو  بے دخل کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کے سیکریٹری داخلہ نے ایک روز قبل نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ شیخ خالد کو کچھ تجاویز پیش کیں جن میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے پانچ سنگین خلاف ورزیاں کرنے والے غیر ملکیوں کو بے دخل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

حکومتی عہدیدار کے مطابق سفارش میں 5 سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ملک بدر کرنے کی تجویز کی گئی ہے، یہ ضروری نہیں کہ تمام خلاف ورزیاں ایک ہی بار میں کی گئیں ہوں۔

کویتی عہدیدار کے مطابق سنگین خلاف ورزیوں میں حفاظتی بیلٹ نہ باندھنا، ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنا، گاڑی فٹ پاتھ پرچڑھا دینا، پیدل چلنے والوں کے لئے مخصوص جگہوں پر گاڑی پارک کرنا اور ٹریفک کو معطل کرنا شامل ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کویت میں مقیم غیر ملکی اگر مختلف اوقات میں بھی ان خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے تو انہیں وطن واپس بھیج دیا جائے گا جس کے بعد وہ دوبارہ کویت میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

حکومتی عہدیدار کے مطابق سفارش منظور ہونے کے بعد اگر کوئی غیر ملکی ان خلاف ورزیوں کا مرتکب پایا گیا تو اُس کے اقامے کی تجدید نہیں کی جائے گی تاہم عالمی قوانین کے تحت ماہرین مذکورہ تجاویز کے پہلوؤں کا قانونی جائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد حکومت انہیں منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ کویت کی حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کررکھا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں