اشتہار

سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل کی صحت بہتری کی جانب گامزن

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: اعصابی گیس کے حملے کا شکار سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل کی صحت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 66 سالہ سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں جبکہ ان کی بیٹی یولیا کی صحت میں بھی بہتری آئی ہے۔

میڈیکل ڈائریکٹر سیلسبری ڈسٹرکٹ اسپتال کا کہنا ہے کہ سرگئی اسکریپل زیادہ دیر تک تشویشناک حالت میں نہیں رہیں گے، ان کی حالت میں دن بدن بہتری آرہی ہے۔

- Advertisement -

روسی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز اسکریپل کی بیٹی یویلیا نے اپنے رشتے دار کو فون کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ اور ان کے والد تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور امید ہے جلد اسپتال سے گھر منتقل ہوجائیں گے۔

یہ پڑھیں: برطانیہ: زہریلی گیس سے متاثرہ سابق روسی ایجنٹ کی بیٹی تیزی سے روبہ صحت

واضح رہے کہ سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل اور ان کی بیٹی اعصابی گیس حملے سے متاثر ہوئے تھے جبکہ اس واقعے کے بعد روس کے برطانیہ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں، برطانیہ نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق جاسوس پر روس نے حملہ کروایا ہے، روس کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی تھی۔

برطانوی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ گیس کی زیادہ مقدار اسکریپل کے گھر کے دروازے پر پھینکی گئی تھی جس کے نتیجے میں سابق روسی جاسوس زیادہ متاثر ہوئے تھے۔

اعصابی گیس حملے کے تنازع کے بعد سے دونوں ملکوں کی جانب سے سفارتکاروں کو بھی ملک بدر کردیا گیا تھا، امریکا نے بھی روسی سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں