اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی ملٹری کواسپیس فورس کی تشکیل کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ بات قابل قبول نہیں ہے کہ چین اور روس کو خلا میں سبقت حاصل ہو۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ملٹری کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی فورس کی چھٹی شاخ اسپیس فورس کے قیام کے لیے کام شروع کرے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی ملٹری کی اس نئی شاخ کے قیام سے قومی سلامتی اور معیشت کو مدد ملے گی اور اس سے روزگار ملے گا۔

- Advertisement -

امریکی صدر نے کہا کہ یہ صرف کافی نہیں ہے کہ خلا میں امریکی موجودگی ہو بلکہ ہم پرلازم ہے کہ خلا میں امریکی غلبہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل قبول نہیں ہے کہ چین اور روس کو خلا میں سبقت حاصل ہو۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ وفاقی ایجنسیوں کو احکامات جاری کریں گے اسپیس ٹریفک مینیجمنٹ کے لیے جدید فریم ورک مرتب کریں۔

خیال رہے کہ نئی اسپیس فورس کے بارے میں امریکی صدر کی جانب سے نہیں بتایا گیا کہ وہ کیسی ہوگی اور اس کا کام کیا ہوگا تاہم ملٹری کی جانب سے نئی شاخ کی تشکیل دینے کے لیے امریکی کانگریس کی جانب سے قانون کی منظوری ضروری ہے۔


امریکی ملٹری کی موجودہ شاخیں

1- یو ایس آرمی

2- یو ایس میرین کور

3- یو ایس نیوی

4- یو ایس ایئرفورس

5- یو ایس کوسٹ گارڈ


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں