اشتہار

امریکا کی تاریخ میں اتنا اہم تجارتی معاہدہ پہلے کبھی نہیں ہوا‘ ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو معاہدہ نیفٹا کی جگہ لے گا اور اس سے امریکا میں ہزاروں ملازمتیں واپس آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ کیے جانے والے تجارتی معاہدے کو امریکا کی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی معاہد قرار دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے معاہدے نے ان کی تجارتی محصولات کے بارے میں دی جانے والی دھمکیاں صحیح ثابت کردی ہیں۔

- Advertisement -

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک کے درمیان ہونے والا تجارتی معاہدہ 1.2 ٹریلین ڈالر کی تجارت کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیا تجارتی معاہدہ نیفٹا میں پائی جانے والی خامیوں اور غلطیوں کو ٹھیک کرے گا

دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے تجارتی معاہدے کو اپنے ملک کے لیے فائدہ مند قرار دیا ہے۔

جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں اور کچھ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ مشکل تھے، لیکن آج کا دن کینیڈا کے لیے اچھا دن ہے۔

امریکا نے چین پر200 ارب ڈالر کے ٹیکس عائد کردیے

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 18 ستمبرکو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر200 ارب ڈالر کے نئے ٹیکس عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ چین کی ناانصافی پرمبنی تجارتی طریقوں کا جواب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں