اشتہار

حکومتی راز افشا کرنے پر برطانوی سیکریٹری دفاع برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : وزیر اعظم تھریسامے نے اہم حکومتی فیصلے افشا کرنے کے الزام میں برطانوی سیکرٹری دفاع کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے تاہم گیون ولیمسن نے تمام تر الزامات کی تردید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے قومی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس سے متعلق اہم معلومات افشا کرنے کے الزام میں سیکریٹری دفاع گیون ولیمسن کو عہدے سے ہٹا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق تھریسا مے نے کہا کہ سیکریٹری دفاع ’اپنے عہدے پر فرائض انجام دینے میں اعتماد کھو چکے ہیں اس لیے اب پینی مورڈانٹ بطور سیکریٹری دفاع عہدہ سنبھالیں گے۔

- Advertisement -

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہواوے کمپنی کو برطانیہ میں 5 جی نیٹ ورک بنانے کے لیے محدود پیمانے پر مدد فراہم کرنے سے متعلق رپورٹس کے بعد انکوائری ہوئی۔ انکوائری میں سیکریٹری دفاع کو مورد الزام ٹھہرایا گیا کہ انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کو افشا کیا۔

دوسری جانب گیون ولیمسن نے پرزُور انداز میں خفیہ معلومات افشا کرنے کے الزام کو مسترد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ تھریسامے میں نے برطرف کیے گئے سیکریٹری دفاع سے حال میں ملاقات کے دوران ان سے کہا تھا کہ ایسے ٹھوس شواہد ملے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سیکریٹری دفاع ہی نے خفیہ معلومات افشا کیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ سے جاری اعلامیے میں سیکریٹری دفاع کو برطرف کیے جانے کی تصدیق کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں