اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

عوام بڑی تعداد میں‌ اسٹیڈیم آکر کرکٹ دشمنوں‌ کو بھرپور جواب دیں، سلمان اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی ٹیم کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلمان اقبال نے  کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ کا دشمن صورت حال کوبغور دیکھ رہا ہے،عوام ایسے موقع پر اسٹیڈیم بھر کر انہیں بھرپور جواب دیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کنگزکی ٹیم اس مرتبہ بہت اچھی ہے، رواں سیزن میں اسلام آباد کی ٹیم بھی ہیوی ویٹ لگ رہی ہے اور محسوس ہورہا ہے کہ کراچی کے پلیئرز اسلام آباد اور وہاں کے کراچی میں آگئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ٹیمز کے مالکان فیملی کی طرح ہیں، ہم جب ساتھ بیٹھےہوتےہیں تو بھائیوں کی طرح محسوس ہوتا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کرکٹ کے دیوانوں کا اپنا شو ’ہرلمحہ پرجوش‘ کا شاندار آغاز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ’کل کراچی کنگز کا اہم میچ ہے، ہم چاہتے تھے ورکنگ ڈے میں کراچی کا میچ نہ ہو مگر میں شائقین سے کہتا ہوں کہ وہ بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آئیں‘۔

کراچی کنگز کے مالک نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ شائقین اسٹیڈیم آئیں اور تمام میچز کو انجوائے کریں، گراؤنڈ میں ایک بھی سیٹ خالی نہیں ہونی چاہیے۔ سلمان اقبال نے اپیل کی کہ کراچی والے کل اسٹیڈیم کو نیلے رنگ سے بھر دیں( کراچی کنگز کی وردی پہن کر آئیں)۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں