10.9 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

ہالی ووڈ اسٹار روبرٹ پیٹنسن بھی کرونا کا شکار ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاس انجلس: ہالی ووڈ کے معروف برطانوی اداکار روبرٹ پیٹنسن بھی کرونا کی لپیٹ میں آگئے جس کے باعث آنے والی فلم ‘دی بیٹ مین’ کی شوٹنگ روک دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی آنے والی سائنس فکشن فلم ‘دی بیٹ مین’ کے مرکزی کردار روبرٹ پیٹنسن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے باعث فلم کی شوٹنگ وقتی طور پر روک دی گئی ہے، تاہم دی بیٹ مین پروڈکشن ٹیم نے اداکار میں کروناوائرس کی تصدیق کے لیے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

جبکہ فلم اسٹوڈیو وارنر بروس نے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ میں دی بیٹ مین پروڈکشن کے ایک رکن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم اسٹوڈیو نے بھی متاثرہ فرد کا نام ظاہر نہیں کیا۔

- Advertisement -

البتہ ہالی ووڈ رپورٹر اور وینیٹی فیئر نے تمام ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیٹ مین پروڈکشن ٹیم میں متاثرہ رکن کوئی اور نہیں بلکہ روبرٹ پیٹنسن ہیں۔

اداکار دی راک اور اہلیہ اور بیٹیوں‌ سمیت کرونا وائرس کا شکار

اداکار کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے بھی پیٹنسن میں کرونا کی تصدیق نہیں کی۔ جبکہ ذرایع کا کہنا ہے کہ اداکار میں کئی دنوں سے کرونا علامات دیکھی جارہی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں