اشتہار

کرونا کے خوف سے قتل کیے جانے والے ہزاروں آبی نیولے قبر سے باہر آنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈنمارک میں کرونا کے خوف کی وجہ سے مار کر دفنائے جانے والے لاکھوں آبی نیولے قبر سے باہر آنے لگے۔

واضح رہے کہ ڈنمارک کی حکومت نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کے لیے لاکھوں کی تعداد میں آبی نیولے یا سمور کو مارنے کا اعلان کیا تھا۔

حکومت کا ماننا تھا کہ کرونا کے پھیلنے کی وجہ نیولے ہیں اسی وجہ سے اُن کی نسل کشی ضروری ہے۔ وزات صحت کے حکام نے بتایا تھا کہ نیولے خود بھی کرونا سے متاثر ہورہے ہیں، اب تک سیکڑوں کیسز سامنے بھی آچکے ہیں۔

- Advertisement -

اتنی بڑی تعداد میں نیولوں کی نسل کشی جہاں حکومت کے لیے بڑا مسئلہ تھی وہیں شہری بھی اس معاملے پر سہمے ہوئے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اب تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدفون نیولے قبروں‌ سے باہر آنے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کی روک تھام کے لیے 10 لاکھ نیولے مارنے کا فیصلہ

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں نیولوں کو مار کر اُن کو ہولسٹبرو میں واقع ملٹری ٹریننگ سینٹر میں دفنایا گیا تھا۔

چند روز قبل بڑی تعداد میں نیولے قبروں سے باہر آگئے جس کے بعد شہری مزید خوفزدہ ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق ہزاروں سمور کو مارنے کے بعد انہیں ایک ساتھ ہی بڑے گڑھے میں مٹی تلے دبایا گیا تھا۔ وزارت ماحولیات کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پانچ فٹ گہرے گڑھے میں ان نیولوں کو دبایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یونان میں انسانوں کے بعد ایک مخصوص جانور بھی کرونا کا شکار ہونے لگا

وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اس مسئلے کو حل کردیں گے اور قبروں سے باہر نکلنے والے نیولوں پر مزید مٹی ڈال دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں