اشتہار

امریکی الیکٹورل کالج نے جوبائیڈن کی کامیابی کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکہ میں الیکٹورل کالج کی سرکاری ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد جوبائیڈن کو باضابطہ طور پر فاتح قرار دے دیا گیا ہے، ٹرمپ نے ایک بار پھر جوبائیڈن کو صدر ماننے سے انکار کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی انتخابات میں الیکٹورل کالج کی سرکاری ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد بائیڈن فاتح قرار پائے ہیں، جو بائیڈن نے 306 جبکہ صدر ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے۔

اس کے علاوہ امریکا کے اٹارنی جنرل ولیم بار نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے، اپنے استعفے میں ولیم بار نے ٹرمپ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے، اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے امریکی تاریخ میں مضبوط ترین معیشت کی بنیاد رکھی، صدر ٹرمپ نے مشرق وسطی میں امن معاہدے کرائے اور ٹرمپ نے بروقت کورونا ویکسین کے ذریعے لاکھوں جانیں بچائیں۔US Attorney General Barr steps down as Trump election defeat confirmedڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ولیم بار کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل نے بہترین خدمات انجام دیں، اٹارنی جنرل کے مستعفی ہونے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل جیف روزین قائم مقام اٹارنی جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے۔

- Advertisement -

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں