اشتہار

اپوزیشن سمیت سب کو فنڈز دیے، استعفے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے، جام کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ اپوزیشن سمیت تمام ممبران کو فنڈز دیے، کسی کی بلیک میلنگ میں آکر عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گا۔

کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے استعفے کے مطالبے کو ایک بار پھر بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے واضح طور پر عہدہ نہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن سمیت تمام ممبران کو فنڈز دیئے، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اتحادیوں کے ساتھ صوبے کے وسیع مفاد میں اقدامات اٹھار ہی ہے، چند افرادکی خواہش کے فیصلے سے حکومت اور اپوزیشن دونوں کا نقصان ہوگا۔

- Advertisement -

جام کمال نے کہا کہ ’صوبائی حکومت نے بلاتفریق صوبے میں ترقیاتی کام کرائے، ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہیں کیونکہ وہ ہم سے مطمئن ہیں، اپوزیشن اراکین کےحلقوں میں ان کی صوابدید پر کام کرائے‘۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دعویٰ کیا کہ ناراض اراکین سب سے زیادہ میرے قریب ہیں۔

مزید پڑھیں: ’اتحادی ارکان الگ ہوگئے تو بلوچستان میں حکومت نہیں بناسکتے‘

یاد رہے کہ 6 اکتوبر کو بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے ایک بار پھر صوبائی وزیراعلیٰ کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرایع کا کہنا تھا کہ عبدالقدوس بزنجو نے ناراض ارکان پر مشتمل مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔

ادھر بی این پی عوامی کے رکن اسد بلوچ نے دھمکی دی ہے کہ جام کمال نے استعفیٰ نہ دیا تو ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت مختلف آپشنز کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان میں معاملات خراب ہوتے جا رہے ہیں، جام صاحب نے خود کو عقل کُل سمجھا اور اکیلے صوبہ چلانےکی کوشش کی، وہ مستعفی ہوں کیوں کہ استعفیٰ صوبے کے مفاد میں ہے، لیکن جام کمال بہ ضد ہیں، ہمارا یہ اتحاد عوام کو ریلیف دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں