اشتہار

سعودی محکمہ کسٹم نے نیا ٹیکس عائد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ زکاۃ وکسٹم نے سرکاری محکموں کی ٹھیکیدار کمپنیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مملکت کے محکمہ زکاۃ و کسٹم کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز یعنی یکم نومبر سے سرکاری محکموں کی ٹھیکیدار کمپنیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس(ویٹ) لاگو ہوگا۔

محکمہ نے کہا کہ سرکاری اداروں کی ٹھیکیدار کمپنیوں کو ویٹ سے وقتی طور پر استثنی دیا گیا تھا تاہم اب ٹیکس کا اطلاق ان کمپنیوں پر بھی ہوگا۔

- Advertisement -

سعودی محکمہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ٹھیکیدار کمپنیوں کو ویٹ کے تحت لانا تمام تجارتی اداروں کے ساتھ یکسانیت کا معاملہ رکھنے کے مقصد کے لیے ہے۔

’سرکاری اداروں کے لیے درآمدات پر واٹ کا نفاذ آرڈر کی تاریخ سے ہوگا’۔

خیال رہے کہ مملکت میں یکم نومبر کے بعد سرکاری اداروں کے برآمدات کے آرڈر پر ضابطے کے تحت ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ ہوگیا جبکہ اس تاریخ سے قبل طے کیے گئے آرڈر کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں