اشتہار

کراچی کے دو مغوی شہریوں پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے دو شہریوں کو اغوا کرکے زنجیروں میں باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے دو مغوی شہریوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنادیا گیا، دونوں افراد غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے لیے نکلے تھے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں شہریوں کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ویڈیو میں نظر آنے والے دونوں افراد کی شناخت افتخار اور طاہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق واقعے کا مقدمہ اغوا ہونے والے شہریوں کے بھائیوں کی مدعیت میں درج کیا گیا، دونوں شہری کراچی سے کوئٹہ پھر ایران اور اٹلی جانا چاہتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی افراد کے بھائیوں نے انہیں غیرقانونی طور پر یورپ جانے سے منع کیا تھا، دونوں افراد کراچی سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئے اور اہلخانہ سے رابطے میں تھے۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد نے 10 جنوری کو کوئٹہ اور 13 جنوری کو ایران سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا گیا، دونوں نے آخری بات چیت میں بتایا جلد فشنگ ٹرالر سے ایران روانہ ہوں گے۔

اہلخانہ نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ اس رابطے کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، نامعلوم نمبروں سے بھائیوں پر تشدد کی ویڈیوز موصول ہونا شروع ہوگئیں۔

مغوی افراد کے اہلخانہ کے مطابق اغوا کار بھائیوں کی رہائی کے لیے تیس لاکھ روپے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش اے وی سی سی کرے گی، معاملہ ہیومن ٹریفکنگ کا ہے تو کیس ایف آئی اے کو دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں