اشتہار

"جیلوں اور گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں”

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے گرفتاری کے بعد کی روداد سنادی۔

تفصیلات کے مطابق رہائی پانے کے بعد راشد شفیق لال حویلی پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ توہین مسجد نبوی ﷺ کے معاملے پر سعودی عرب حکومت نے مجھے کلیئر کرکے بھیجا، مجھے جہاز میں علم ہوا کہ میرے خلاف پاکستان میں اندراج مقدمہ ہوا، جیسے ہی ایئرپورٹ سے باہر آیا، ایف آئی اے کی پندرہ سولہ گاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ مجھے اپنے ساتھ لے گئے۔

شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ موٹروے پر پہنچ کر پتا چلا کہ اٹک جا رہا ہوں،ایف آئی اے حکام نے اٹک کا کوئی ایسا تھانہ نہیں تھا جس میں نہ گھمایا ہو، مجھے چھ بائی چھ کی ایک بیرک میں بند رکھا گیا اور صرف ایک گھنٹہ کے لیے بیرک سے باہر نکالتے تھے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں نے یہ پہلی بار جیل کا دورہ کیا،یہاں حکومت کی جانب سے جو ظلم ہوسکتا تھا کیاگیا مگر ہمارے کارکنان ان چیزوں سے ڈرنے والے نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کا شکریہ کہ ہمیں انصاف فراہم کیا، عمران خان سمیت تمام قیادت کا سپورٹ کرنے پر شکر گزار ہوں، حکومت نےجو کرناتھا کرلیا جیلوں اور گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں