اشتہار

پنجاب میں دوبارہ کنٹینرز کی پکڑدھکڑ، ٹرانسپورٹرز کا حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

اشتہار

حیرت انگیز

آزادی مارچ کے سلسلے میں پنجاب بھر میں کنٹینرز کی دوبارہ پکڑدھکڑ شروع ہوگئی آل پاکستان ٹرانسپورٹرز گڈز نے حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں پنجاب بھر میں دوبارہ کنٹینزر کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی ہے اور اطلاعات کے مطابق ایک ہزار سے زائد لوڈ کنٹینرز دوبارہ پکڑ لیے گئے ہیں جس کے خلاف آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے حکومت کو الٹی میٹم دیدیا ہے۔

کنٹینزر کی دوبارہ پکڑ دھکڑ کے خلاف آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے وفاقی وزیر داخلہ اور پنجاب حکومت سے پکڑے گئے کنٹینرز فوری طور پر چھوڑنے کا مطالب کرتے ہوئے ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

- Advertisement -

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر تحویل میں لیے گئے کنٹینرز نہ چھوڑے گئے تو ملک گیر ہڑتال اور احتجاج سمیت حکومت کے اس اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پکڑے گئے تمام کنٹینرز اشیائے خور ونوش سے بھرے ہوئے ہیں، پہلے ہی کروڑوں روپ کا نقصان ہوا اور مال تباہ ہوچکا ہے، ملک میں اشیائے خورو نوش کی قلت کی ذمے دار حکومت ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے خلاف پولیس نے راستے بند کرنے کیلیے مال بردار کنٹینرز بھی پکڑلیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے مال بردار کنٹیرز بھی پکڑلیے، اشیائے خورونوش کی قلت کا خدشہ

حکومت کی ایما پر پولیس کی جانب سے  راستوں کی بندش کیلیے مال بردار کنٹینرز پکڑنے پر ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے بھی حکومت کے اس اقدام کے خلاف آواز بلند کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں