اشتہار

بھارت نے ’اینتھم فار کشمیر‘ پر پابندی لگوا دی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت نے کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بنائی گئی مختصر دورانیے کی فلم ’اینتھم فار کشمیر‘ پر پابندی لگوا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سندیپ روندرناتھ کی دستاویزی فلم ’اینتھم فار کشمیر‘ پر بھارتی حکومت نے پابندی لگوادی ہے، بھارتی حکومت کی شکایت پر یوٹیوب نے بھارتی صارفین کیلئے دستاویزی فلم کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹادیا ہے۔

فلم ساز رویندر ناتھ نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیوب لیگل سپورٹ ٹیم کی جانب سے انہیں ایک خط موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کی ایگزامینیشن کمیٹی (MeITY) نے ویڈیو کو بلاک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

- Advertisement -

فلم ساز نے بھارتی حکومت کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے حیرانی ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست چند منٹ کی ویڈیو کلپس اور قلم کی طاقت سے ڈری ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پابندی کا بنیادی مقصد اہم مسائل پر اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرانا ہے۔

خیال رہے کہ ’اینتھم فار کشمیر‘ بھارتی آئین کے آرٹیکل 360 کی منسوخی کے ہزار دن مکمل ہونے پر 12 مئی کو ریلیز کی گئی تھی، نو منٹ کی دستاویزی فلم میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، غیر قانونی و جبری گمشدگیوں اور جعلی مقابلوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں