14.1 C
Stafford
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

جدہ ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے سے پھسل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے سے پھسل گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے پھسل گیا تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رن وے سے پھسلنے والا طیارہ گلف اسٹریم 400 تھا جس میں عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔

- Advertisement -

طیارہ صبح 8 بجکر 10 منٹ پر رن وے سے پھسلا تاہم خوش قسمتی سے بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا، پروازیں متاثر نہیں ہوئیں اور شیڈول میں کوئی تعطل نہیں آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں