اشتہار

"عام انتخابات میں عمران خان کلین سوئپ کرےگا”

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم شہباز شریف کو اہم ترین مشورہ دے ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں دوردرازدیہاتوں میں بھی پی ٹی آئی کواکثریت سےووٹ پڑا، کہیں سے بھی دھاندلی کی آواز نہیں آئی، ساری دنیا اس الیکشن کودیکھ رہی تھی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ شہبازشریف کو حکومت توڑدینی چاہیے،انہیں دو ووٹوں کی اکثریت حاصل ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پنجاب ضمنی انتخابات : 15پی ٹی آئی کارکنان گرفتار، ایک ووٹ پر سموسہ مفت

سابق وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات میں عمران خان کلین سوئپ کریگا، تاریخی فتح کے بعد عمران خان نےمیٹنگ بلائی ہے، عمران خان شام کو قوم سے خطاب بھی کریں گے جبکہ پی پی نے بھی کورکمیٹی کی میٹنگ بلائی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہم نے تین سال میں کسی کیخلاف کوئی پرچہ درج نہیں کرایا جبکہ ہمارے خلاف 25،پچیس ایف آئی آرز درج ہیں، یہ کام کرکے انہوں نےایجنٹ بن کرسیاسی موت کو دعوت دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں