جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

غلام محمود ڈوگر سی سی پی او لاہورتعینات کردئیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی پنجاب پولیس میں تبدیلیوں کی ہوا چل پڑی، آئی جی پنجاب کے بعد سی سی پی او لاہور کو بھی تبدیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

گریڈ اکیس کے غلام محمود ڈوگرپہلےبھی سی سی پی او لاہور رہ چکے ہیں،ان کا شمار پروفیشنل، ایماندار اور منجھے ہوئے پولیس افسران میں ہوتا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل پنجاب میں بڑی تبدیلی، نیا آئی جی تعینات

غلام محمود ڈوگر نے ماضی میں بطور سی سی پی او جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کارروائیاں کی تھیں جبکہ ان کی سربراہی میں قبضہ گروپوں کیخلاف بھی بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ہواتھا۔

غلام محمود ڈوگر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور سی ٹی او لاہور کے عہدوں پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں.

اس کے علاوہ وہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آر پی او، سی پی او اور ڈی پی او سمیت کلیدی عہدوں پر بھی برا جمان رہ چکے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق غلام محمود ڈوگر ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی،ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ بھی تعینات رہے،غلام محمود ڈوگر سی سی پی او لاہور تعیناتی سے قبل ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ کے عہدے پر فائز تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں