اشتہار

ایم ڈی کیٹ کا امتحان کب ہوگا؟ اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل کونسل نے میڈیکل کالجز میں داخلہ امتحان کا شیڈول تیار کرلیا ہے۔

ذرائع پی ایم سی کے مطابق ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان 13 نومبر بروز اتوار کو ہوگا، ٹیسٹ کے لئے امتحانی مراکز اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں قائم کئے جائیں گے۔

پی ایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹری ٹیسٹ کے لئے سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز میں مراکز قائم کئے جائیں گے، بلوچستان میں دو مراکز بنائے جائیں گے جن میں بولان میڈیکل یونیورسٹی اور ہیلتھ سائنسز بلوچستان میں مرکز بنایا جائے گا۔

- Advertisement -

کے پی میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کو امتحانی مرکز بنایا جائے گا اسی طرح سندھ میں ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کراچی اور اسلام آباد میں ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی امتحانی مرکز ہوگا، پنجاب میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سروسز میں امتحانات لئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ امتحانات کب ہوں گے؟ صدر پی ایم سی سے چانسلرز کی ملاقات

واضح رہے کہ ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئےایم ڈی کیٹ امتحان میں55فیصدنمبرلازم ہونگے جبکہ بی ڈی ایس میں داخلہ کیلئےایم ڈی کیٹ امتحان میں45 فیصدنمبرلازمی قرار دئیے گئے ہیں۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے صدر ڈاکٹر نوشاد اے شیخ نے بتایا تھا کہ کونسل نے سیلاب کے باعث ایم ڈی کیٹ کے امتحان ملتوی کردیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں