11 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

عمران خان آج کراچی میں کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین عمران خان کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین عمران خان کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے، وہ سہ پہر 3 بجے کراچی بار میں وکلا سے بھی خطاب کریں گے۔

سابق وزیراعظم شام ساڑھے 4 بجے بلدیاتی امیدواروں کے کنوشن سے بھی خطاب کرینگے، جس کے بعد وہ شاہ فیصل کالونی جائیں گے جہاں آج شب وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 کے سلسلے میں ہونے والے جلسے سے خطاب کریں گے۔

- Advertisement -

جلسے کے سلسلے میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، 36 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے جب کہ شرکا کے لیے کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں