پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

سعودی وزیراعظم اور ولی عہد کا سعودی عرب میں قید پاکستانیوں سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کیلئےبڑا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،وزیراعظم شہباز شریف نے اپریل دو ہزار بائیس کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان سے درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی، قیدیوں کی رہائی کے اعلان پر وزیراعظم نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے’۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانیوں کو آٹھ سال اور تین کو چھ سال قید کی سزا سنائی تھی، آٹھ سال کی سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان، محمد افضل، غلام محمد شامل تھے جبکہ انس، ارشد اور محمد سلیم کو چھ سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے پر اتفاق

سعودی عدالت نے ایک اور پاکستانی طاہر ملک کو بھی تین سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانہ کیا تھا۔

یاد رہے رواں اپریل میں وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، اس دورے کے دوران ان کے وفد کے دو ارکان وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر برائے نارکوٹیکس شاہ زین بگٹی کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری کے دوران مبینہ طور پر تحریک انصاف کے حامیوں نے نعرے بازی کی تھی اور چور چور کے نعرے لگائے تھے۔

اس واقعے پر پاکستان میں بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، فیصل آباد کی پولیس نے توہین مذہب کے الزام میں سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت جماعت کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں