ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نائن زیرو سے دھماکا خیزمواد برآمدگی کیس: ایم کیو ایم کارکنان کی بریت کیخلاف سرکار کی اپیل مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے نائن زیرو سےدھماکاخیزمواد برآمدگی کے کیس میں ایم کیوایم کارکنان کی بریت کیخلاف سرکار کی اپیل مسترد کرتے ہوئے بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم لندن کے مرکز نائن زیرو سے دھماکا خیز مواد کی برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کارکنان کی بریت کیخلاف اپیل پرفیصلہ سنایا ، فیصلے میں عدالت نے ایم کیو ایم کارکنان فیصل ، عبید اور دیگرکی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل مسترد کردی۔

- Advertisement -

عدالت نے 13 ملزمان کی سزاؤں میں اضافے کی رینجرز کی درخواستیں بھی مسترد کردی ، پراسیکیوشن نے بتایا کہ 13 کارکنوں کو مختلف سزائیں بھی سنائی گئی تھیں۔

اے ٹی سی نے نادرشاہ سمیت 14 ملزمان کو کیس میں بری کیا تھا تاہم غیر قانونی اسلحہ کیس میں ملنی والی سزاؤں میں اضافے کیلئے بھی اپیل دائر تھی۔

ملزم فیصل کو 10، جبکہ فرحان ، عبیداورعابدکو 8 ،8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں