17.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کورونا کا نیا ویرینٹ : پاکستان میں کئی روز بعد 2 اموات رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے 2 افراد انتقال کرگئے جبکہ 22 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا‌ صورتحال سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیئے۔

این آئی ایچ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 2 افراد انتقال کرگئے۔

- Advertisement -

24 گھنٹوں میں کورونا کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کوروناکےزیرعلاج 14مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز کراچی میں کورونا کے نئے ویرینٹ ایکس بی بی کی تصدیق ہوئی تھی ، محکمہ صحت کے مطابق شہر میں اب تک کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کے سب ویرینٹ کے 6 کیسز سامنے آئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ کیسز کی تصدیق کے بعد اب ان لوگوں کے رابطہ میں آنے والوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ قسم بیت زیادہ خطرناک نہیں اس لئے عوام الناس کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت نے عوامی مقامات پر ماسک پہنے پر زور دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں