11.2 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

پی پی کو اکثریت ملی تو وزیراعظم کے طور پر حکومت بنانے کی کوشش کروں گا، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیووس: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آئندہ وزیراعظم بننے کا اشارہ دے دیا اور کہا اکثریت حاصل کی توبطوروزیراعظم حکومت بنانےکی کوشش کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں’واشنگٹن پوسٹ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں پی پی کواکثریت ملی تووزیراعظم کے طورپر حکومت بنانے کی کوشش کروں گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم ایک مخلوط حکومت بنائیں گے، مخلوط حکومت ہی ملک کے مسائل حل کرسکتی ہے، کوئی ایک جماعت پاکستان کے تمام مسائل حل نہیں کرسکتی.

- Advertisement -

وزیرخارجہ نے کہا کہ میری پارٹی کو امید ہے الیکشن جیتیں گے،مہنگائی، بیروزگاری سمیت پاکستان کوجن چیلنجز کا سامنا ہے وہ ہمارے منشور کا حصہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی سیاسی اور فوجی قیادت ملک کے قوانین اورآئین کا احترام نہ کرنے والی دہشت گردتنظیموں سے بات نہیں کرے گی.

افغانستان کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت کے ساتھ مل کر کام کرسکتے ہیں ، جس کا ان گروہوں پرا ثر ہے ، ہم اپنی سلامتی برقرار رکھنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ معاہدہ یہ تھا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیےاستعمال نہیں ہوگی، پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں۔

انھوں نے روز دیا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کا واحد راستہ جمہوریت ہے، پاکستان اور افغانستان کو مل کو دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بینظیربھٹو ہوتیں تونہ صرف پاکستان مختلف مقام پر ہوتا بلکہ خطہ مختلف سمت میں گامزن ہوتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں