15.8 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

دلخراش واقعہ:رشتہ کے تنازع پر بہن نے بہن کا گلہ گھونٹ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں رشتے کے تنازع پر بہن نے بہن کو مارڈالا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دلخراش واقعہ سول لائن تھانے کی حدود محلہ بسم اللہ باغ میں پیش آیا، جہاں حمیدہ میراثی نامی خاتون نے اپنی چھوٹی بہن شہناز کو گلے دبا کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازع پر رونما ہوا، واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: بیٹی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر باپ اوباش نوجوانوں کے ہاتھوں قتل

پولیس نے جائے حادثے سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جو کہ مقتولہ شہناز کا شوہر بتایا جاتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دوران واردات موجود ہونےکےباوجود شوہر نے بیوی کو نہیں بچایا، واقعے کی دیگر پہلو سے بھی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں