ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

برطانوی بادشاہ چارلس نے سانحہ پشاور کو انسانیت پر وحشیانہ حملہ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی بادشاہ چارلس نے سانحہ پشاور کو انسانیت پر وحشیانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا خوفناک بم حملے سے صدمے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے سوگوارخاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

برطانوی بادشاہ چارلس سوئم  نے صدرعارف علوی کےنام خط میں سانحہ پشاور کو انسانیت پر وحشیانہ حملہ قرار دیا۔

- Advertisement -

برطانوی بادشاہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ میں اور میری اہلیہ پشاور میں خوفناک بم حملے سے صدمے میں ہیں اور حملے میں سوگوار خاندانوں کے دکھ کودل کی گہرائیوں سے محسوس کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام، حکومت اور متاثرین کے ساتھ ہیں۔

اس سے قبل برطانیہ نے بھی پشاوردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہارکیا تھا۔

اسلام آباد میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن اینڈریو ڈلگلیش نےاپنے ٹویٹ میں کہاکہ پشاورحملے سے وہ غمزدہ اور صدمے میں ہیں، کسی بھی معاملے پرتشددجواز نہیں ہوتا۔

برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن نے کہا تھا کہ حملے میں متاثرین ان کے اہل خانہ اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں