جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

میڈیکل کے طلبا نے سونا چوری کرنے کا خطرناک طریقہ اپنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

جوئے میں لاکھوں روپے ہارنے والے میڈیکل کے طلبا چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں پیش آیا جہاں دو میڈیکل کے طلبا آن لائن گیم میں جوا ہارنے کے بعد ڈاکے ڈالنے لگ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دو طلبا کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے سرکاری ملازم کے گھر چوری کی اور ان میں سے ایک نے سونے کی چین چوری کے بعد نگل لی۔

- Advertisement -

طبی معائنے کے بعد ایکسرے میں پتہ چلا کہ ایک طالبعلم کے پیٹ میں سونے کی چین موجود ہے جو اس نے چوری کی تھی۔

روہن اور امت نامی نوجوان میڈیکل کے طالبعلم ہیں۔ ان میں سے ایک ایم بی بی ایس کر رہا ہے جب کہ دوسرا بی فارما کا طالبعلم ہے۔

ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ آن لائن گیمنگ میں 2 لاکھ روپے ہارنے کے بعد وہ چوری کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں