بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

انتہا پسند ہندوؤں کا مسلم رہنما اسد الدین اویسی کے گھر پر دھاوا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی انتہاپسندوں نے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی کے گھر پر حملہ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ گذشتہ روز پیش آیا جہاں انتہا پسند ہندوؤں نے اسد الدین اویسی کے گھر پر پتھراؤ کیا، پتھراؤ کے بعد اسد اویسی کے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے الزام عائد کیا کہ کچھ نامعلوم شرپسندوں نے دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر پتھراؤ کیا۔ یہ واقعہ گذشتہ شام 5.30 بجے اشوک روڈ علاقے میں پیش آیا۔

- Advertisement -

اطلاع کے بعد دہلی پولیس کی ایک ٹیم نے اویسی کے گھر کا دورہ کیا اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کئے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: اسدالدین اویسی پر قاتلانہ حملہ

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں اسد الدین اویسی نے بتایا کہ میں رات 11:30 بجے اپنی رہائش گاہ پر پہنچا تو دیکھا کہ میرے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔

گھر پر موجود ملازم نے بتایا کہ شرپسندوں کے ایک گروپ نے شام کو میری رہائش گاہ پر پتھراؤ کیا،انہوں نے بتایا کہ ان کی رہائش گاہ پر یہ چوتھا حملہ ہے۔

اویسی نے حملے میں ملوث شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر کے آس پاس کئی کیمرے نصب ہیں ان سے ملزمان کی شناخت باآسانی کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اسد اویسی آج کل راجھستان کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے رواں سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی مہم جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں