اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالی بیرونی کمپنیوں کو بڑا ریلیف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت خزانہ نے قرض میں سرمایہ کاری کرنیوالی بیرونی کمپنیوں کیلئے کیپٹل گین ٹیکس ختم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکی اداروں کو پاکستان کے ٹی بلزمیں سرمایہ کاری بڑھانے کی حکومتی کوششیں جاری ہے۔

حکومت نے غیر ملکی اداروں کیلئے پاکستان کے ٹی بلز میں سرمایہ کاری پر کیپٹل گین ختم کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

- Advertisement -

حکام نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نےٹی بلز19.95 فیصدشرح سودپر فروخت کیے،کیپٹل گین ٹیکس معاف ہونےسےسرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے میں مدد ملےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں