19.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

فلم دیکھتے ہوئے نوجوان اچانک موت کے منہ میں چلا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں نوجوان لڑکے کی موت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں وہ فلم دیکھتے ہوئے اچانک موت کے منہ میں چلاگیا۔

بھارت کے شہر حیدرآباد کے ضلع کھمم سے تعلق رکھنے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر کی حیدرآباد کے سنیما میں فلم دیکھنے کے دوران ہارٹ اٹیک سے موت واقع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز26 سالہ مرلی کرشنا فلم دیکھنے کے دوران اپنی سیٹ پر گر پڑا، دوست خوفزدہ ہو گئے اور اسے فوری ہاسپیٹل لے گئے ،ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی مر چکا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ نوجوان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

- Advertisement -

ارکان خاندان کو اطلاع دینے کے بعد دوستوں نے نعش کو مدھیرا منتقل کیا۔ دوستوں کا کہنا ہے کہ مرلی کرشنا کو کسی نشے کی بھی نہیں تھی۔ وہ حیدرآباد میں مقیم تھا اور اسے ایک کمپنی میں ملازمت مل‌ گئی تھی۔ شاید ملازمت جوائن کرنے کے بعد چھٹی نہ ملے یہ سوچ کر وہ دوستوں کے ساتھ فلم دیکھنے گیا تھا کہ موت نے اسے جکڑ لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں