24 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

پنجاب اسمبلی انتخابات : حمزہ شہباز اور مریم نواز کا میدان میں اترنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے پی پی 146 لاہور سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع ن لیگ نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا بھی پی پی 150 سے حصہ لینے کا امکان ہے، حمزہ شہباز اور مریم نواز کی جانب سے آج ہی کاغذات جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑنے پر مشاورت کی۔

پارٹی رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کو لاہور سے الیکشن میں حصہ لینا چاہیے، حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی
اور مریم کو قومی اسمبلی انتخاب لڑیں تو اچھا ہوگا۔

لیگی رہنماؤں نے مؤقف میں کہا کہ ان حالات میں مریم نواز نہ جیتیں تو پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

ذرائع نے کہا کہ پنجاب اسمبلی انتخابات میں مریم نواز کے حصہ لینے کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے جبکہ حمزہ شہباز اپنی پرانی نشست اندروں شہر سے ہی الیکشن لڑیں گے۔

خیال رہے پنجاب الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل سے شروع ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں