10.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

ایئرپورٹس پر مطلوب افراد کی نشاندہی کیلیے نصب کیمرے سال بعد بھی غیر فعال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سمیت بین الاقوامی ایئرپورٹس پر مشتبہ اور مطلوب افراد کی نشاندہی کے لیے نصب جدید کیمرے اداروں کی باہمی چپقلش کے باعث سال گزر جانے کے بعد بھی فعال نہ ہو سکے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کیمروں کی مانیٹرنگ روم کا انتظام تاحال کسی کو نہ مل سکا۔ بارڈر مینجمٹ سسٹم کا کنٹرول ایف آئی اے جبکہ ایف آر ایس سسٹم اے این ایف اور کسٹمز کے پاس ہوگا۔ افراد کی تصاویر کیپچر اور اسکیننگ پر مبنی فکس سسٹم اے ایس ایف کی ذمہ داری قرار دی گئی۔

جاپان کے تعاون سے ہائی ریزولوشن کیمرے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹس پر نصب کیے گئے جن کی مدد سے ٹرمینل بلڈنگ میں داخل ہر فرد کی تصاویر مختلف مقامات پر ریکارڈ ہوں گی جبکہ 60 فیصد دھندلی تصاویر بھی قابل شناخت بنائی جا سکیں گی۔

- Advertisement -

مشتبہ یا مطلوب شخص کی تصویر متعلقہ کیمرہ نمبر کے ساتھ الارم مانیٹرنگ روم میں بجے گا جس سے ان افراد کی گرفتاری اور کارروائی قلیل وقت میں ممکن ہوگی۔ کیمروں کے فعال ہونے کے 3 برس بعد تبدیلی کی صورت میں 3 ہزار ڈالرز چارج کیے جائیں گے جبکہ سسٹم میں کسی بھی قسم کی خرابی کی ذمہ داری متعلقہ ادارے کی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں