17.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عمران خان کے وکلا کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے گیٹ پر روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے گیٹ پر روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا انتظار پنجوتہ اور فیصل چوہدری جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہینچے تو ان کو گیٹ پر روک دیا۔

فیصل چوہدری نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آدھے گھنٹے تک مجھے بلا وجہ روکاگیا، آئی جی کی مداخلت پرجوڈیشل کمپلیکس آنےکی اجازت ملی، سیکیورٹی فراہم کریں لیکن خوف کاعنصر ختم کریں۔

- Advertisement -

دوسری جانب ترجمان اسلام آبادپولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالتی احکامات اورضابطہ اخلاق پرعمل کیا جا رہاہے، لسٹ میں شامل افراد جوڈیشل کمپلیکس کے اندر ہیں، اسلام آباد پولیس تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا احترام کرتی ہے۔

خیال رہے توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے عمران خان لاہور سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔

جوڈیشل کمپلیکس میں دیگر کیسزمنسوخ کر دیئے گئے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے فراہم لسٹ کے مطابق رہنماؤں کا داخلہ ہو گا۔

لسٹ کے بغیر کسی پی ٹی آئی رہنما یا کارکن کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ عمران خان کی گاڑی کے ہمراہ آنے والے کارکنوں کے داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں