ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

اقدام قتل کیس میں عمران خان کو ضمانت میں توسیع مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

محسن شاہ نواز رانجھا کی مدعیت میں اقدام قتل سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت میں مزید توسیع کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر عمران خان کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

وکیل عمران خان نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار پیش ہونا چاہتے ہیں مگر لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونا تھا۔

- Advertisement -

اس پراسٹیٹ کونسل زوہیب گوندل نے کہا کہ درخواست گزار ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے، دو نوٹسز ہم نے جاری کر دیے مگر وہ ابھی تک پیش نہیں ہوئے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ تفتیشی افسر سمجھتے ہیں کہ فزیکل بیان ریکارڈ کرانا ضروری ہے، تفتیشی افسر ساتھ چلیں میں خود ان کا بیان لاہور میں ریکارڈ کراتا ہوں، جس دن عمران خان نے یہاں آنا ہے اسی دن بیان ریکارڈ کیا جائے۔

اس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریماکس دیے کہ تفتیشی اور عمران خان کے وکیل دونوں مل کر فیصلہ کریں کیا کرنا ہے۔ عدالت نے 6 اپریل تک عمران خان کی ضمانت میں توسیع کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں