پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

ڈنمارک واقعے پر پاکستان سمیت اسلامی دنیا کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

ڈنمارک میں ترک سفارتخانے کے سامنے قرآن مجید کی بے حرمتی کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک نے شدید مذمت کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈنمارک میں ترک سفارتخانے کے سامنے قرآن حکیم کی بے حرمتی کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ قرآن مجید کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے۔

دفتر خارجہ پاکستان نے ڈنمارک حکام سے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھا جائے۔ نفرت انگیز اور اسلامو فوبیا کے واقعات روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

- Advertisement -

ترکیہ، سعودی عرب اور قطر ن ے گھناؤنے اقدام کو اشتعال انگیز عمل قرار دیا ہے اور اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رمضان میں بھی اسلامو فوبیا کے واقعات روکے نہیں جا سکے۔ مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو فوری روکا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں