بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاملات جلد طے ہو جائیں گے۔

اسلام آباد چیمبر کی طرف سے غیر ملکی سفرا کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت غیر ملکی سفرا نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی صورت میں مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری معیشت کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

صدر اسلام آباد چیمبر احسن ظفر بختاوری نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، تاجر برادری معیشت بحالی کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دے گی۔

احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ حکومت کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے، حکومت پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کے لیے اقدامات کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں