20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سعودی ولی عہد کی روضئہ رسولﷺ پر حاضری، ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کئے

اشتہار

حیرت انگیز

مدینہ منورہ‌: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجدِ نبوی میں حاضری دی اور ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کیے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجدِ نبوی پہنچنے تو ان کا استقبال حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس نے کیا۔

- Advertisement -

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجدِ نبوی میں روضئہ رسولﷺ حاضری دی اور ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کیے۔

اس موقع پر محمد بن سلمان نے مسجد کے امام سے ملاقات کی اورانتظامات کا جائزہ لیا، سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے مہمانوں کی خدمت ہمارا فرض ہے۔

مسجد نبوی میں حاضری کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مسجد قبا پہنچے اور دو رکعت نفل ادا کیے۔

خیال رہے رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کرنے پر پابندی عائد ہے، سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد رمضان میں ہرشخص کوعمرہ کرنےکا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس سے دوسروں کو اطمینان اورآسانی سے عمرے کا موقع مل سکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں