12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پاکستانی فورسز پر حملہ، ایرانی سفارت خانے کا رد عمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایرانی سفارت خانے نے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایرانی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ سفارت خانہ دہشت گرد حملے میں جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور شہدا کے لیے دعا گو ہے۔

ایرانی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے، اور دہشت گردی کے اس طاعون کے خلاف جنگ میں دو مسلم ممالک نے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

- Advertisement -

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاشبہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کو مضبوط کرنے سے دہشت گرد گروہوں کو اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آج پاک ایران بارڈر پر جَلگئی سیکٹر میں ایرانی علاقے سے پیٹرولنگ پر مامور اہل کاروں پر فائرنگ کی گئی، جس سے 4 سیکیورٹی اہل کار شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور عبدالرشید شامل ہیں۔

پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہل کار شہید

واقعے کے بعد پاکستان نے متعلقہ ایرانی حکام سے رابطہ کر کے ایکشن لینے کا مطالبہ کر کے کہا ہے کہ ایران اپنے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں