پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

’بچے جوان ہوگئے‘ پیپلزپارٹی سے نکالے جانے کی خبروں لطیف کھوسہ کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینئر قانون دان و پیپلزپارٹی رہنما لطیف کھوسہ نے پارٹی سے نکالے جانے کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان لطیف کھوسہ نے کہا کہ بچے جوان ہوگئے ہیں فیصلے کرنا ان کا حق بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے پارٹی سے کون نکال سکتا ہے حکم نامے میں نام بھی نہیں، نیئر بخاری کو صرف اضافی چارج دیا گیا ہے، میں بالکل پیپلزپارٹی کا حصہ ہوں اور بنیادی پیپلزپارٹی کا حصہ ہوں.

- Advertisement -

لطیف کھوسہ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید نے میرے بارے میں کیا کہا تھا سب کو معلوم ہے، ہم بی بی شہید کے پیروکار ہیں اپنا مشن جاری رکھیں گے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ میں کسی عہدے کا مرہون ہوں نہ کسی سند کی ضرورت ہے، آئین کی بالادستی کو زندگی دی ہے، آئین کے تحفظ کے لیے لڑتا رہوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملک کے چوٹی کے قانونی ماہرین کی گول میز کانفرنس 15 اپریل کو لاہور میں ہورہی ہے اس میں شرکت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جو کچھ ہورہا ہے وہ آئین کے برخلاف ہے، آئین کو نظریہ ضرور کے تابع کریں گے تو ملک کا ہی نقصان ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں