منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

عثمان بزدار کیخلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور انکوائری شروع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں ایک اور انکوائری شروع کر دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عثمان بزدار پر قصبہ بارتھی میں نجی زمین پر سرکاری خرچ سے ہال تعمیر کرانے کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن نے انہیں 17 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق ہال کی تعمیر میں 2 کروڑ 44 لاکھ روپے کا خرچہ کیا گیا، لینڈ ایکوزیشن کی کوئی کارروائی کی گئی اور نہ ہی سرکار کے نام کوئی انتقال درج کیا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہال کو ذاتی استعمال میں رکھا ہوا ہے، مذکورہ ہال ان کے والد کی قبر کے ساتھ تعمیر کرایا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق محکمہ بلڈنگ تونسہ شریف نے ورک آرڈر عزیز غلام اکبر بزدار اینڈ کمپنی کو دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں