23.8 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 58 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فیصلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے بجلی 58 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق صرف اپریل کے بلوں پر ہوگا۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں