11 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

نیمل خاور کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سنجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نیمل خاور نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’ہنس‘ کی ایموجی بنائی۔

- Advertisement -

انہوں نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیمل خاور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر فیملی فوٹو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح‌ بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کا ایک بیٹا مصطفیٰ عباسی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں