10.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

وشما فاطمہ کی سادگی مداحوں کو بھا گئی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وشما فاطمہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ وشما فاطمہ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

وشما فاطمہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’سنڈے‘ لکھا۔

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ صاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

وشما فاطمہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے اور وہ سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی اداکارہ نے ہانیہ عامر کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سراہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وشما فاطمہ اریب (زاویار نعمان) کی منگیتر کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں