23.8 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

چاند رات کی تیاریاں: خواتین کیلئے چوڑیوں کے 80 ہزار سیٹ اور مہندی گورنر ہاؤس پہنچا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حیدر آباد سے خواتین کیلئے 80 ہزار چوڑیوں کے سیٹ اور مہندی گورنرہاؤس پہنچا دی گئی، افطار کے بعد سے خواتین کو چوڑیاں پہنائی اور مہندی لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس سندھ میں چاند رات کے حوالے سے تیاریاں جاری ہے، حیدر آباد سے خواتین کیلئے 80 ہزار چوڑیوں کے سیٹ اور مہندی گورنرہاؤس پہنچا دی گئی۔

افطار کے بعد سے خواتین کو چوڑیاں پہنائی اور مہندی لگائی جائے گی، گورنر سندھ نے کہا کہ بچ جانے والی چوڑیاں مختلف مارکیٹوں میں خواتین میں تقسیم کردی جائیں گی۔

- Advertisement -

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عید کے پہلے روز گورنر ہاؤس میں عید ملن پارٹی کا بھی اہتمام ہوگا، شہریوں کے لیے عید ملن ڈنر اور قوالی کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں سیاسی قائدین ، سفارتکاروں اور عمائدین کو بھی مدعو کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں