21.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

مولانا فضل الرحمان نواز شریف کیلئے چابی والے کھلونے کا کردار ادا کررہے ہیں، فیاض چوہان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نواز شریف کیلئے چابی والے کھلونے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نواز شریف کیلئے چابی والے کھلونے کا کردار ادا کر رہے ہیں، جس طرف نواز شریف چابی دیتے ہیں، مولانا کی دوڑ شروع ہو جاتی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملکی سیاست کی فضا زہر آلود کرنے میں فضل الرحمان برابر کے حصہ دار ہیں، یہ ڈیڑھ پاؤ گوشت کیلئے ریاست کی پوری بھینس ذبح کرنے پر تلے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مولانا کبھی بندوق کبھی ہتھوڑے کے سائے میں مذاکرات کا کہنے سے نالاں ہیں، سب کو علم ہونا چاہیے فضل الرحمان ڈالرز کے سائے میں مذاکرات کے شوقین ہیں، فضل الرحمان سے پاکستانی عوام کی عمران خان کی محبت ہضم نہیں ہو رہی۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ مولانا تھالی کے بینگن نہ بنے رہتے تو شاید انہیں بھی عوام کی محبت نصیب ہوتی، مولانافض الرحمان کیلئے بہتر ہوگا عوامی غضب کو دعوت دینے سے باز رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں