24 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

’قومی اسمبلی توڑے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی توڑے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

پرویز الٰہی، وجاہت حسین اور راسخ الٰہی سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے مذاکرات کی مہلت ختم ہونے والی ہے، حکومت مذاکرات کے بجائے بدستور سپریم کورٹ کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے، حکومت مذاکرات کو تاخیری حربے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’شہباز شریف سپریم کورٹ کو چکمہ دینے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ حکومت ایک تاریخ پر الیکشن میں سنجیدہ ہوتی تو قومی اسمبلی توڑنے کا اعلان کرتی۔‘

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کا ٹکٹ کوئی مفت میں لینے کو بھی تیار نہیں، الیکشن کا بائیکاٹ کر کے (ن) لیگ اپنا بھرم قائم رکھنا چاہتی ہے، (ن) لیگ کی طرف سے بائیکاٹ کی باتیں اعتراف شکست ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی جیت اور اس کی حکومت اب نوشتہ دیوار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں