24 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

عید کے بعد پاکستان کے دورے کا ارادہ ہے، افغان وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے عید الفطر کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سراج الحق نے افغانستان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن اور ترقی کے قیام کے لیے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا، دونوں ممالک کی عوام یک جان دو قالب اور ان کا مستقبل شاندار ہے۔

- Advertisement -

اس پر امیر خان متقی نے امیر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عید کے بعد پاکستان کے دورے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں