بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی نے متنازع مردم شماری کیخلاف گرینڈ احتجاج کی حکمت عملی طے کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں مردم شماری کے متنازع نتائج کے خلاف گرینڈ احتجاج کی حکمت عملی طے کر لی ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کی زیرِ صدارت اجلاس میں مردم شماری کے اعداد و شمار کے خلاف یکم مئی کو احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آفتاب صدیقی کا کہنا ہے کہ سندھ کی آبادی میں 50 لاکھ کا اضافہ اور کراچی کی آبادی کم ظاہر کرنا تشویشناک ہے، چاہتے ہیں کہ دیہی اور شہری آبادی دونوں کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا معاملہ حلقہ بندیوں اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر اثرا انداز ہوگا، پی ڈی ایم کی کرائی گئی مردم شماری میں بدنیتی واضح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنی غلط گنتی کے خلاف تحریک انصاف کی آواز بنیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں